حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش میں شیعہ اور سنی علماء و دانشوروں کے ایک نمائندہ وفد نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی سے خصوصی ملاقات کی۔ حجت الاسلام و المسلمین رمضانی بنگلہ دیش میں مذہبی رہنماؤں کی دعوت پر ملک کے دورے پر ہیں۔
تصاویر دیکھیں:
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی بنگلہ دیش کے علماء و دانشوروں سے ملاقات
یہ ملاقات بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں واقع حوزہ علمیہ "المركز دراسات الإسلامية" کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بین الاقوامی امور کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین محمد علی معینیان، بنگلہ دیش میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید مہدی علی زادہ موسوی اور حجۃ الاسلام و المسلمین ابراہیم خلیل رضوی، شیعہ علماء کونسل بنگلہ دیش کے سربراہ، سمیت ملک کے ممتاز سنی علماء بھی شریک تھے۔
ملاقات کے اختتام پر طلباء کے لیے عمامہ پوشی کی تقریب اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرتے ہوئے نماز جماعت حجت الاسلام و المسلمین رمضانی کی امامت میں ادا کی گئی، جو شیعہ و سنی برادری کے درمیان اتحاد و یگانگت کی ایک خوبصورت مثال پیش کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ